اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے کہا ہے کہ ایرانی سفیر رضا امیرمقدم کو بطورایرانی سفیر تمام سفارتی مراعات اور استثنی حاصل ہے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیرمقدم کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایرانی سفیر کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور ایرانی سفیر کا پاک ایران تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر پاکستان کے پڑوسی ملک کے سفیر ہیں اور بطورایرانی سفیر انہیں تمام سفارتی مراعات اور استثنی حاصل ہے