اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات14فروری کو ہونگے، الیکشن شیڈول اور الیکشن بورڈکا اعلان کردیاگیا۔بار کے صدر واجد علی گیلانی کی جانب سے جاری دو الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ14 فروری کو9 سے4 بجے تک ہوگی،19 جنوری کو کاغذات نامزدگی جاری ،20اور21 جنوری کو کاغذات جمع کرائے جائیں گے،24 جنوری کو ابتدائی لسٹ جاری جبکہ 27 جنوری کو سکروٹنی ہوگی،29 جنوری کو اعتراضات جمع، 31 جنوری کو ان پر سماعت ہوگی۔