آئی جی سے ٹریفک وارڈن کی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن فواد خان نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب نے شہریوں کو ٹریفک قوانین میں حالیہ ترامیم سے آگاہ کرنے پر ٹریفک وارڈن فواد خان کی خدمات کو سراہا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک آگاہی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ٹریفک وارڈن فواد خان کو کیش ایوارڈ اور تعریفی لیٹر سے نوازا۔