بیجنگ (یواین پی) چین کی جانب سے قوانین و ضوابط کے مطابق جاپان کو دوہرے استعمال کی اشیاء پر حالیہ برآمدی کنٹرول کے نفاذ کے بعد سے،جاپان نے نہ صرف مسئلے کی بنیادی وجہ کا سامنا کرنے سے گریز کیا بلکہ اس نے چین پر ''معاشی جبر'' کا الزام بھی لگایا۔ اس کے جواب میں، چین کی وزارت تجارت نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے الزامات کی ''سختی سے مخالفت کرتی ہے اور انہیں قطعی طور پر مسترد کرتی ہے''۔تو چین نے جاپان کے خلاف دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول کیوں سخت کردیا ہے؟ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، سانائے تاکائیچی حکومت نے چین کے خلاف فوجی دھمکیاں دیں بلکہ ''تین سیکیورٹی دستاویزات'' میں ترمیم کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا ہے، جس سے جاپانی دائیں بازو کی قوتوں کے ''دوبارہ عسکریت پسندی'' کو فعال کرنے کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں