کینٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے 42 کینٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے ابتدائی انتظامات 19 جنوری سے 2 فروری  تک کیے جائیں گے۔ اس کے بعد کینٹ بورڈ کے وارڈز کی ابتدائی فہرست 3 فروری سے 4 مارچ  تک جاری کی جائے گی۔حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کی تاریخ 6 مارچ سے 25 مارچ  تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ اعتراضات کو حل کرنے کی آخری تاریخ 8 اپریل  رکھی گئی ہے۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 20 اپریل  کو جاری کی جائے گی۔