طالب علم محمد فراز نے کیلے کے درخت کے تنے سے فائبر بنانے کی مشین تیار کی
برلن(آئی این پی) جرمنی میں جاری بین الاقوامی نمائش ہیم ٹیکسٹائل 2026 میں پاکستانی نوجوان کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا، فراز نے کیلے کے تنے سے جدید مشین تیار کی۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم محمد فراز نے تخلیقی صلاحیتوں سے دنیا بھر کے طالب علموں سے مقابلے میں علمی ایوارڈ جیت کر سب پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا، نمائش میں پاکستان مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔جرمنی کی ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئر نے پاکستان کا نام روشن کیا۔طالب علم محمد فراز نے اپنی تحقیق اور فنی صلاحیتوں کی بنیاد پر کیلے کے درخت کے تنے سے فائبر بنانے کی جدید مشین تیار کی، جس پر انھیں عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا