لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے دوسری شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ ثنا جاوید کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے اپنی اور اہلیہ کی تصاویر کا دلکش کولاج شیئر کیا اور ان کے لیے محبت بھرے خیالات کا اظہار کیا، فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شعیب نے لکھا کہ ہم نے بہت سارے خوبصورت دن اور یادگار لمحات ساتھ گزارے۔اداکارہ اور اہلیہ ثنا جاوید کے لیے ان کے شوہر شعیب ملک نے مزید لکھا کہ ’شادی کی سالگرہ مبارک اور میری بہترین دوست میںآپ سے محبت کرتا ہوں‘۔شعیب ملک نے انسٹاگرام پر کچھ دیر قبل ہی اپنی اور ثنا کی یادگار تصاویر کی یہ پوسٹ شیئر کی ہے جس پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں کئی صارفین نے ان کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیا۔اداکارہ ثنا جاوید اپنی اور شوہر شعیب