ملاقات کے دوران عظمیٰ گیلانی نے فردوس جمال کے لیے نیک تمنائوں اور دعائوں کا اظہار کیا،ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے محبت کا اظہار
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کے دو سینئر اور نامور فنکاروں فردوس جمال اور عظمیٰ گیلانی کی طویل عرصے بعد ملاقات نے مداحوں کے دل جیت لیے۔دونوں فنکاروں نے 1970 کی دہائی میں ریڈیو، تھیٹر اور ٹیلی ویژن سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔عظمیٰ گیلانی ان دنوں آسٹریلیا سے پاکستان آئی ہوئی ہیں اور لاہور میں اپنے ساتھی فنکاروں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں، اسی دوران ان کی اپنے دیرینہ ساتھی فردوس جمال سے جذباتی ملاقات ہوئی، جس کے یادگار لمحات اداکار نورالحسن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیے ہیں۔ملاقات کے دوران عظمیٰ گیلانی نے فردوس جمال کے لیے نیک تمنائوں اور دعائوں کا اظہار کیا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں لیجنڈ فنکاروں کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا جا رہا ہے۔