نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہ میں 12 ہزار روپے تک اضافہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہ میں اضافہ کردیا گیا۔تنخواہ میں 12 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا اب اساتذہ کی تنخواہ 8 ہزار سیبڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی ۔صوبہ بھر میں نان فارمل سکولوں کے اساتذہ ساڑھے چار ہزار سے زائد ہے۔