مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے کمی

ویب ڈیسک: لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 11 روپے فی کلو کم ہو کر 584 روپے کلو ہوگئی ہے، جب کہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کا تھوک ریٹ 389 روپے اور پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، لاہور میں انڈوں کی قیمت فی درجن 270 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں فرق موجود ہے۔