نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے اتر پردیش کے مرزا پور سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون آٹو ڈرائیور پر حملہ آور ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ معاملہ آٹو کے کرائے کے تنازعہ کے بعد پیش آیا۔ تاہم، خاتون کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے ان کے خلاف غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا۔ جس پر انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا