بھارت، سموسے نہ لانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی کردی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں سموسے لاکر  نہ دینے  بیوی اور اسکے گھر والوں نے شوہر کی پٹائی کردی۔بھارتی    میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے گائوں میں پیش آیا جہاں بیوی سنگیتا نے شوہر سے سموسے کھانے کی ڈیمانڈ کی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سموسے نہ لا کر دینے کی صورت میں سنگیتا اپنے شوہر شیوم سے ناراض ہوگئی اور اس نے اگلے روز اپنے گھر والوں کو شکایت کی جس پر سنگیتا کے والدین اور ماموں  شیوم کو گاں کی پنچایت میں لے گئے۔پنچایت میں لانے کے بعد  سنگیتا کے گھر والوں نے شیوم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر شیوم کی والدہ نے بہو سمیت اس کے گھر والوں کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی