لاہور(نیٹ نیوز)بھارت میں خاتون نے رکشہ ڈرائیور کی چپل سے پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بنگلورو میں سڑک پر ہونے والے جھگڑے نے اس وقت نیا موڑ اختیار کر لیا جب خاتون نے آٹو ڈرائیور کو چپل سے مارنا شروع کردیا۔یہ واقعہ ہفتہ کو بیلندور کے سینٹرو مال کے قریب پیش آیا اور کیمرے میں قید ہوگیا۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون اصل میں بہار کی رہنے والی ہے اور فی الحال بنگلورو میں رہائش پذیر ہے۔ وہ آٹو رکشہ ڈرائیور کو اپنی چپل سے متعدد بار مارتے ہوئے دیکھی گئی جب کہ اس نے سکون سے یہ سارا منظر اپنے فون پر ریکارڈ کیا۔ مبینہ طور پر یہ لڑائی دوپہر 3 بجے کے قریب اس وقت شروع ہوئی جب مشرا اور اس کے شوہر جو موٹرسائیکل پر جارہے تھے رکشہ سے ٹکرا گئے۔