شرقپور شریف ( خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر صنعت وپیداواررانا تنویر نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کی حامی ہے، بانی پی ٹی آئی ہر بات پر یوٹرن لیتے اور جھوٹ، فتنہ انگیزی کی سیاست کرتے آرہے ہیں۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کوعمران خان کا کوئی بھی خط موصول نہیں ہوا، شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک درست معاشی سمت میں گامزن ہے، پی ٹی آئی کے تمام لوگ آپس میں دست و گریباں ہو رہے اور چھوٹے چھوٹے گروپ بن گئے ہیں ، پیکا ایکٹ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ڈرافٹ ہوا تھا۔