لاہور (خصوصی رپورٹ )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 124ویں سالانہ کھیلیں اختتام پذیر،اختتامی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت جبکہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز مظفر خان سیال اور معروف ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے مختلف مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اپنے مادر علمی میں آ کر بے انتہا خوشی ہوئی،نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔