دنیا کی سب سے بڑی علمی انجمن نے اسرائیل کو "نسل کش" قرار دے دیا

لندن(آن لائن)دنیا کی سب سے بڑی علمی انجمن انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف جینو سائیڈ اسکالرز (IAGS) نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔رائٹرز کے مطابق انجمن کی صدر میلانی اوبرائن نے بتایا کہ تین صفحات پر مشتمل قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی پالیسیاں اور اقدامات اقوام متحدہ کے 1948ء کے نسل کشی کنونشن کے تحت نسل کشی کی قانونی تعریف پر پورے اترتے ہیں۔500 ارکان پر مشتمل اس انجمن کے ووٹ ڈالنے والے 86 فیصد ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر عام شہریوں بالخصوص بچوں پر حملے، خوراک اور پانی کی بندش، انسانی امداد کی روک تھام اور جبری بے دخلی جیسے اقدامات ختم کرے