فضل الرحمن نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں دہشت گرد مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں: تھریٹ لیٹر جاری 
ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں فضل الرحمن کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔پولیس نے مولانا کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔