پی آر اے غلط ٹیکس وصولی پر رقم واپس کرنے کی پابند

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جانے والے دی پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (ترمیمی) 2025 کے مطابق انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی ادائیگی اب ریفنڈ ہو سکے گی،پنجاب ریونیو اتھارٹی غلط وصولی پر ٹیکس کی رقم ریفنڈ کرے گی،پنجاب حکومت نے ریفنڈ کے حوالے سے قانون میں ترامیم کی تجاویز بل کی شکل میں پنجاب اسمبلی میں پیش کردیں۔نئی شق کے تحت پنجاب ریونیو اتھارٹی اضافی ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس ادا کنندہ کو واپس کرے گی،موجودہ ایکٹ میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس ری فنڈ کی کوئی واضح شق موجود نہیں تھی۔