پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے گورنر نے بلاول زرداری کے وزیراعظم بننے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری بلاوجہ بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ انہیں شیروانی پہنا کر اس منصب پر بٹھائیں۔بیرسٹر سیف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے "بوریا بستر" گول کرنے کی تیاری کریں کیونکہ دونوں پارٹیاں باریاں لینے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہیں، لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ کھیل رہی ہیں اور قیدی نمبر 804 عمران خان اس کا اصل حقدار ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام جلد اپنے مینڈیٹ کو واپس لے آئیں گے اور جعلی حکمران سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، جبکہ عمران خان وزیراعظم بنیں گے۔