حادثہ میں زخمی حاملہ خاتون بچے کی پیدائش کے بعدجاں بحق

چک امرو(خصوصی رپورٹ)قصبہ نورکوٹ میں کار کی موٹر سائیکل کوٹکرکے نتیجہ میں حاملہ خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے،گزشتہ روز نجی بیکری کی دکان کے سامنے تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، بھیکو چک کی رہائشی خاتون سفینہ کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو پہنچایا گیا جہاں آپریشن کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی تاہم خاتون دم توڑ گئی، کار سوار موقع سے فرار ہوگیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔