لاہور میں فلڈ ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

لاہور (آئی این پی) لاہور کے علاقے موہلنوال کے فلڈریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں مقیم خاتون  یاسمین کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ بچے کی پیدائش کیوقت ماہر لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھیں۔بچے کی پیدائش پر باپ ، دادی اور رشتہ دار خوشی سے نہال ہوگئے۔خیمہ بستی میں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اس بے سرو سامانی میں مخیر حضرات آگے بڑھے اور اہل خانہ کو تحفے تحائف اور نقد پیسے دے کر نومولود کے خاندان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔بچے کے والدین کے مطابق یہ ان کا آٹھواں بچہ ہے ۔ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچہ دونوں تندروست ہیں۔