کیف (آئی این پی ) یوکرین کے صدر نے حکام کو امریکا کے ساتھ قدرتی ذخائرکی ایک دستاویز پر دستخط کرنے سے یہ کہتے ہوئے روک دیا ہے کہ یہ صرف امریکی مفادات کے مطابق ہے اور اس کے بدلے میں یوکرین کو کیا ملے گا اس کا ذکر نہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق یوکر ین حکومت کے ایک موجودہ اور ایک سابق عہدیدار نے کی ہے۔دونوں عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مجوزہ تجویز میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یوکرین کے قدرتی ذخائر یا معدنیات کو امریکا کی جانب سے ماضی میں کی گئی مدد اور مستقبل کی امداد کے معاوضے یا زرِ تلافی کے طور پر لیا جائے گا۔