کیف (آن لائن)امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک جانسن نے کہا ہے کہ اوول آفس میں جو ہوا زیلنسکی نے اس پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیلنسکی مذاکرات پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔