واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے سے روکنے والے قانون کو معطل کردیا۔میڈیار پورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس کے بعد امریکی کمپنیوں کو غیرملکی حکام کو رشوت دینے سے روکنے والے قانون فارن کرپٹ پریکٹسز ایکٹ کا نفاذ معطل ہوگیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد امریکی کمپنیوں کی عالمی مسابقت کو بڑھانا ہے۔