پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے دو وفود کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹی اوآرز تیارکر لئے گئے ہیں ۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کیلئے دو وفد افغانستان جائیں گے، پہلاوفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگاربنائے گا اور سفارتی امور نمٹائیگا جبکہ دوسرا وفد کئی سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔مشیراطلاعات کے پی بیرسٹرسیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، خیبرپختو نخواحکومت مذاکرات کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے میں رہے گی۔