کچھ جگہیں انسان کو رک کر سوچنے پر مجبور کرتی ہیں، کچھ دل کو چھو جاتی ہیں:بھارتی اداکارہ
ابوظہبی (شوبز ڈیسک)بولی ووڈ اداکارہ اور گلیمرس ماڈل ملائکہ اروڑا متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں واقع شیخ زاید گرینڈ مسجد پہنچیں، جہاں وہ برقع پہنے اور سر ڈھانپے نظر آئیں۔انہوں نے اس کی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کچھ جگہیں انسان کو رک کر سوچنے پر مجبور کرتی ہیں، جبکہ کچھ دل کو چھو جاتی ہیں۔ ان کے بقول، یہ جگہ دونوں احساسات پیدا کرتی ہے۔ملائکہ اروڑا کے اس دورے کے دوران یوگا پریکٹیشنر اور کاروباری شخصیت سرویش ششی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں، تاہم اس بارے میں بھی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔