خالدنذیروٹواوایس ڈی ،سیکرٹری سپورٹس مدثر ریاض کاسکول ایجوکیشن میں تبادلہ
توقیر نعیم ایس ایس پی آپریشنز لاہور کی خالی سیٹ پر تعینات ،نوٹیفکیشن جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 2سیکرٹریز کوتبدیل کردیا جبکہ پنجاب پولیس کے 24افسروں کا تبادلہ کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کو تبدیل کرکے کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز مدثر ریاض ملک کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پرتوقیر نعیم کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور کی خالی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا۔ناصر محمود باجوہ کو اے آئی جی ویلفیئر سنٹرل پولیس آفس ،کیپٹن(ر) سلیم عباس کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد ،محمد ندیم طارق کو ڈی ایس پی صدر سیالکوٹ ،محمد عرفان سعید ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ ،احمد رضا کو ڈی ایس پی ننکانہ صاحب ،بلال احمد کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی ون لاہور ،اصغر خان کوڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس لاہور تعینات کیاگیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لودھراں احمد خان کو سنٹر ل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیاگیا۔کاشف مسعود ڈی ایس پی صدر میانوالی ،اطہر علی ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس گجرات،خداداد تارڑ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سیالکوٹ ،جمیل قیصرڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گوجرانوالہ ،ثناء اللہ ڈی ایس پی صدر حافظ آباد ،ظفر اقبال ڈی ایس پی صدر سٹی مظفرگڑھ ،خالد محمود ڈی ایس پی میاں چنوں ،منصور الٰہی ڈی ایس پی سٹی ساہیوال،عاصم رضا ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ننکانہ صاحب ،رضا الرحمن ٹریفک آفیسر ہیڈکوارٹر ساہیوال ،عامر جمیل شاہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لودھراں اورعبدالغفور کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویڑن سیون لاہور تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی پی ایچ پی سیالکوٹ عطاء اللہ اورڈی ایس پی پی ایچ پی گجرات محمد ریاض کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیاگیا۔