پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ڈیجیٹل انقلاب کی نئی تاریخ رقم

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ڈیجیٹل انقلاب کی نئی تاریخ رقم

پاکستان کے شمالی علاقوں، خصوصاً گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود فور جی اور فائیو جی نیٹ ورک کے نفاذ کے ساتھ ان علاقوں میں مواصلاتی سہولیات کو یقینی بنایا ہے، جہاں نجی ٹیلی کام کمپنیوں نے دلچسپی نہیں دکھائی۔ایس سی او نے ہائی الٹیٹیوٹ ٹاورز نصب کر کے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (NGMS) کے فیز فور کے تحت جدید فائبر آپٹک اور بیک ہال نیٹ ورک کے ذریعے ڈیٹا اسپیڈ اور سروس کوالٹی میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔

ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں اس واضح بہتری سے مقامی نوجوانوں کے لیے آن لائن تعلیم، فری لانسنگ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مقامی معیشت، ای کامرس اور آن لائن کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ایس سی او کی سرمایہ کاری عوامی ضرورت اور ریاستی ذمہ داری کی بھرپور عکاسی کرتی ہے، اور جدید نیٹ ورک کی بدولت شمالی علاقوں کے نوجوان اپنے دیہی اور دور افتادہ علاقوں میں رہتے ہوئے بھی ملکی و عالمی سطح پر معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں گے۔