سی سی ٹی وی ون کے ناظرین کی تعداد میں مسلسل چار سالوں سے اضافہ

    بیجنگ (یواین پی) چائنا میڈیا گروپ کے  فلیگ شپ  چینل سی سی ٹی وی ون نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں 2026 کیلئے چینل کے اعلیٰ معیار کے 60 سے زائد شاندار پروگراموں پر مشتمل فہرست جاری کی گئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق سی ایم جی کے فلیگ شپ چینل سی سی ٹی وی ون کے ناظرین کی تعداد میں مسلسل چار سالوں سے اضافہ ہو رہا ہے