واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے پام بیچ کی معروف سماجی شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائو س کی ہالیڈیز تقریب میں اس منگنی کا باضابطہ اعلان کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن نے اکتوبر میں بھارت کے شہر جودھ پور میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں ان دونوں کی قربتوں نے میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ اس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں۔ ٹرمپ جونیئر کے ترجمان اینڈریو سورابین نے اس منگنی کی تصدیق کی ہے