بہادر اور محنتی اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں: ڈی آئی جی آپریشنز

پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ و علاج
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات کی روشنی میں اہلکاروں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہیں ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے اپنے آفس مسلم ٹاؤن میں مختلف تھانہ جات کے اہلکاروں سے ملاقات کی ملاقات میں اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئیترجمان پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی اور نجی زندگی کے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کے مطابق محکمہ پولیس میں اہلکاروں کا اہم کردار ہے ان کے بغیر محکمہ نامکمل ہے،ایس پی بلال احمد نے پولیس اہلکاروں کی ویلفئیر کیلئے موجود پولیس لائن ہسپتال ڈے کئیر سنٹر سے مستفید ہونے کی تلقین کی،پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ و علاج کرتے ہیں،پولیس اہلکاروں سے ملاقات کا مقصد فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہے، دوران ڈیوٹی عوام کی خدمت کریں بہادر اور محنتی اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں،پولیس ملازمین کے مسائل کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں