وزیر اعظم نے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن بنایا ہے‘ ایک سال میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بہتر ہوگی
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)شزہ فاطمہ خواجہ نے اعتراف کیا ہے پاکستان میں انٹرنیٹ کی ویسی رفتار دستیاب نہیں، جس طرح ہونی چاہیے، انٹرنیٹ آج ایک اہم ترین ضرورت بن چکا ہے،ملک کے ہر شہری کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہونا چاہیے ، اگلے ایک سال میں پیش رفت ہونے سے انٹرنیٹ کی سپیڈ بہتر ہوگی۔ ان خیالات کااظہار وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فائبرآئزیشن پالیسی اور فائیو جی سے انٹرنیٹ کی صورتحال میں بہتری آئے گی، وزیر اعظم نے اپنی سربراہی میں نیشنل ڈیجیٹل کمیشن بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن آئندہ 5 سال کا لائحہ عمل پیش کرے گا، اس کمیشن کے ماتحت ڈیجیٹل اتھارٹی بنائی جائے گی،