میجر لیگ سوکر کے ایک اہم میچ میں نیش وِل نے انٹر میامی کو 4-1 سے شکست دی ہے، جس میں ارجنٹائن کے کپتان اور انٹر میامی کے اسٹار لیونل میسی کا کردار بھی نمایاں رہا۔
میسی کے لیے یہ میچ مایوس کن ثابت ہوا، کیونکہ انہوں نے پنالٹی پر گول کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا اور انہیں یلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔23ویں منٹ میں میسی نے پنالٹی لی، مگر نیش وِل کے گول کیپر برائن شویگ نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب میسی پنالٹی پر گول کرنے سے محروم رہے ہیں، اس سے قبل فیفا ورلڈکپ کے دوران بھی وہ پنالٹی پر گول نہیں کر سکے تھے۔واضح رہے کہ حال ہی میں والد کی وفات کے بعد سے میسی انٹرمیامی کو فتح دلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔میسی اپنی کیریئر سے متعلق بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں اور ریٹائرمنٹ کا عندیہ بھی دیا ہے۔