اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان کے سابق صدر ضیا الحق کی38ویں برسی آج 17اگست کو منائی جائے گی۔ضیا الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔وہ5 جولائی7 197ء میں ملک کے حکمران بنے اور گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔ ضیا الحق17اگست1988 ء کو بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں سی 130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے ،حادثے میں ان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم سمیت اعلیٰ افسر بھی دم توڑ گئے تھے۔