تاحال بازیاب نہ ہوسکے، اہلِخانہ کی قانون نافذ کرنیوا لے اداروں سے مدد کی اپیل
ناکوں پر عوام کی تذلیل ،گھروں کو نذرِ آتش کرنے کی دھمکیاں معمول بن گئی ، ماہرین
مظفرآباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے پرچم کو آزاد کشمیر میں سربلند رکھنا سردار زاہد اور اکرم منصف کا جرم بن گیا ، 13 اگست کو راولپنڈی سے راولاکوٹ جاتے ہوئے ان دو نوجوانوں کو نظریہ پاکستان کی حمایت کے جرم میں رہاڑہ سے کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں نے اغوا کرلیا ، لواحقین نے مقامی وفود کے ذریعے رہائی کی اپیل کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد مانگ لی ، لواحقین کا مطالبہ ہے کہ دونوں نوجوانوں کو فوری بازیاب کرا کر ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔دوسری جانب کالعدم تنظیم کے نقاب پوش کارندے راولاکوٹ اور گردونواح میں موقع پاتے ہی نظریہ پاکستان کے حامیوں کے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں، کالعدم ایکشن کمیٹی نے رہاڑہ، ڈی چوک راولاکوٹ، کھائی گلہ اور تولی پیر روڈ پر مسلح ناکہ بندی کر رکھی ،ماہرین کے مطابق کالعدم تنظیم کے مسلح غنڈوں کی جانب سے نظریہ پاکستان کے حامل افراد کی ناکوں پر تذلیل اور گھروں کو نذرِ آتش کرنے کی دھمکیاں معمول بن گئی ہیں۔