لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ میں خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز موخر کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے دو تہائی حصے میں خشک سالی کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں کے انجری رسک پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔سخت اور خشک رگبی گرانڈز کو کھلاڑیوں کے لیے ممکنہ طور پر غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔رگبی فٹ بال یونین نے کھلاڑیوں کی حفاظت اور سیزن کے یکساں آغاز کو فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔کائونٹی لیگ کے 12 ستمبر کے میچز بھی ضرورت پڑنے پر موخر کیے جا سکتے ہیں۔کھلاڑیوں کو ٹرائی اسکور کرتے وقت ڈائیو نہ کرنے اور ٹریننگ سے قبل پچ کی حالت جانچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔