سندھ میں خشک سالی کا خدشہ الرٹ جاری

رواں سیزن کے دوران 52فیصد کم بارش ریکارڈ ،مارچ تک موسم خشک رہنے کاامکان 
کراچی ( خصوصی رپورٹ)سندھ کیمختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ،جاری سیزن میں بارشوں میں نمایاں کمی ریکارڈ،پی ڈی ایم اے نیخشک سالی الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں رواں سیزن کیدوران 52فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی،فروری مارچ تک موسم خشک رہنیاور خشک سالی بڑھنیکا امکان ہے ،نوشہروفیروز ،سکھر ،شہید بے نظیر آباد ، جامشورو میں خشک سالی کا خدشہ ہے،کراچی میں بھی ڈپٹی کمشنرز کو متبادل انتظام کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دادو ،خیرپور ،تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کو خشک سالی کی ممکنہ صورتحال میں پیشگی انتظام کی ہدایت کردی گئی ہے۔