ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال میں میلے میں ساو نڈ سسٹم پرخواجہ سراو ں کا فحش گانوں پر مجرا ، ڈی پی او کے نوٹس پر نوٹ نچھاور کرنے والے ودیگر 22 تماش بین گرفتار کرلئے گئے،15 کے قریب افراد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یوسف والا کی حدود 85/5-Lمیں لگائے گئے میلے میں ساو نڈ سسٹم پرخواجہ سرا فحش گانوں پر ڈانس ومجرا کررہے تھے جبکہ خواجہ سراو ں پر نوٹ نچھاور کرنے والے درجنوں افراد تماش بینی میں مصروف تھے۔ ڈی پی او ساہیوال محمدعثمان ٹیپونے اطلاع ملنے پر سخت نوٹس لیا اور متعلقہ پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔ تھانہ یوسف والا پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر مشتاق احمد، عارف مبشر مدثر غلام مرتضیٰ شعیب اختر اکرام نعیم عباس شبیر حسین محمد اقبال شاہد شاہ عامر سہیل عبدالرشید ظفر علی شکیل احمد محمد صائم خادم حسین توقیر حسین محمد خان محمد انوار محمد عمران اور غلام شبیرکو گرفتارکرلیاجبکہ 10/15افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔