گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال: گھی اور تیل کی قلت، قیمت بڑھ گئی

 لاہور(سپیشل رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کھلے گھی اور تیل کی قلت پیدا ہوگئی۔ گھی اور تیل کی قلت کے باعث دکاندارپریشان ہیں،قلت کے باعث اشیاء￿  کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ایک ہفتے میں کھلا تیل اور گھی 50 روپے کلو مہنگا ہونے کے بعد کھلا تیل اور گھی 530 روپے لیٹر ہوگیا ہے