ستوکتلہ کے علاقے سے اغوا ہونے والی 19 سالہ لڑکی کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری اور لڑکی کی بازیابی کا ٹاسک مکمل کیا۔لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم لڑکی کو ورغلا پھسلا کر کراچی لے گیا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا اور لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔لڑکی کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان تیار کر کے اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔