پی ایس ایل کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں حادثہ، زخمی ملازمین کی حالت بہتر

پی ایس ایل کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں حادثہ، زخمی ملازمین کی حالت بہتر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے جاری مقابلوں کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والے ملازمین کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈبل ہیڈر کے دوسرے میچ کے اختتام پر فرائض انجام دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پاکستان کرکٹ بورڈ) کے دو ملازمین آہنی دروازہ گرنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے تھے۔زخمی ہونے والوں میں گراؤنڈ اسٹاف سے تعلق رکھنے والے یونس اور عمران شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں ملازمین کی حالت میں بہتری آئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔