گوگل اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے طلبہ کے لیے اہم اور خوشخبریاں سامنے آئیں ہیں۔
یہ خبریں تعلیمی شعبے میں بڑے اہم اقدامات اور منصوبوں کا اشارہ دیتی ہیں، جن کا مقصد طلبہ کی فلاح و بہبود، تعلیمی معیار میں بہتری اور جدید تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ گوگل پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو مفت سرٹیفیکیشن کورسز فراہم کرے گا، جن میں فیس کا کوئی بھی خرچ نہیں ہوگا، اور یہ کورسز سائبر سیکیورٹی، اے آئی، بزنس انٹیلی جنس جیسے اہم شعبوں پر مشتمل ہوں گے۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے 3 سے 6 ماہ کے دورانیے کے مختلف کورسز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پنجاب کے 98 فیصد طلبہ نے سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، اور منیارٹی طلبہ کو بھی مساوی بنیادوں پر اسکالرشپ دی جائے گی۔ فیز ون میں 38 ہزار سے زائد طلبہ مستفید ہوئے، جبکہ فیز ٹو کے لیے درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔ بصارت سے محروم اور دیگر اسپیشل طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 62,949 ہونہار طلبہ کو ایک ساتھ اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے، جو پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے۔
کالجز ایجوکیشن کی معیاری سطح بلند کرنے کے لیے نئے اصول وضع کیے گئے ہیں، جن میں پرنسپلز، اساتذہ، اور اداروں کے لیے کے پی آئیز کا تعین شامل ہے۔ 166 سرکاری کالجز میں نئی آئی ٹی لیبز بنائی جائیں گی، اور طلبہ کے لیے الیکٹروبس فیسلیٹی فراہم کی جائے گی۔ طلبہ کے پیکٹا گریڈ 8 کے امتحانات میں تقریباً 9.94 لاکھ طلبہ نے حصہ لیا، جن میں طالبات کا کامیابی کا تناسب 92% اور طلبہ کا 84% رہا۔یہ اقدامات اور فیصلے تعلیمی شعبے میں بہتری، ٹیلنٹ کی ترقی، اور طلبہ کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم ثابت ہوں گے، اور پنجاب کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔