حافظ حسن کے بیٹے دائود اور سعود صحن میں دیوار کے قریب کھیل رہے تھے
اہل علاقہ نے دونوں کمسن بھائیوں کو ملبہ سے نکالا،ہسپتال میں دم توڑ گئے
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)گھر کے صحن میں کھیلتے2 کمسن بھائیوں پر دیوار گر گئی۔ملبے تلے دب کر دونوں جاں بحق ہوگئے۔ پاکپتن کی نواحی آبادی موچی پور پل میں حافظ حسن کے دو کمسن بیٹے داوئود اور سعود صحن کی دیوار کے قریب کھیل رہے تھے کہ گلی میں دیوار کے ساتھ ریت رکھنے کے باعث دباوبرداشت نہ کرتے ہوئے دیوار بچوں پر آن گری،اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بھائیوں کو ملبہ سے نکالا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔اہل علاقہ اور ریسکیوٹیم نے بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دونوں دم توڑگئے۔کمسن بچوں کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔