محسن نقوی اور سکندر مومنی کے درمیان علاقائی صورتحال پر اہم ملاقات

محسن نقوی اور سکندر مومنی کے درمیان علاقائی صورتحال پر اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، امن و امان کی صورتحال اور علاقائی استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس دوران ایرانی وزیر داخلہ نے جنگ بندی اور مصالحتی کردار کی پاکستان کی تاریخ ساز کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان کی جانب سے قائم کی گئی جنگ بندی ایرانی عوام کے لیے بہت اہم ہے اور ایران ہمیشہ پاکستان کے مخلصانہ اور مثبت کردار کو یاد رکھے گا۔ملاقات کے دوران ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنگ بندی برادر ملک پاکستان کی ثالثی میں قائم ہوئی، اور یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے مخلصانہ اور مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے دیرپا حل کے لیے پاکستان مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، اور کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ بات چیت اور مذاکرات ہی مسائل کے حل کے لیے کلید ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔