پہلے ہی دنیا میں 20کروڑ افراد غذائی قلت اور غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں ‘ حالیہ جنگ ان کی تعداد میں 20فیصد تک اضافہ کر سکتی ہے
واشنگٹن (آئی این پی)عالمی بینک کے چیف اکانومسٹ انڈرمٹ گل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے ایران میں جنگ کے نتیجے میں کروڑوں انسان بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں لایک خبرساںادارے سے گفتگو میں انڈرمٹ گل نے کہا کہ ایران میں جنگ کے نتیجے میں کروڑوں انسان بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا پہلے ہی دنیا میں 20کروڑ افراد غذائی قلت اور غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور حالیہ جنگ ان کی تعداد میں بیس فیصد تک اضافہ کر سکتی ہے۔