اسلام آباد (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جماعت کو نئی مہلت دے دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے فروغ نسیم پیش ہوئے۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے بینچ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم کو 16 جنوری 2026 کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے تھے، تاہم بعد ازاں جماعت کو 16 مارچ تک مہلت دی گئی۔ اب پارٹی نے انتخابات کے انعقاد کے لیے دسمبر 2026 تک وقت مانگا ہے۔ا