کچنار، سنبل، چیڑ اور سکھ چین سمیت دیگر انواع کے درختوں کو مارکنگ کر کے محفوظ رکھا گیا
اسلام آباد(آئی این پی)وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے پیپر ملبری کو غیر مقامی درخت قرار دیتے ہوئے کٹائی کو جائز قرار دے دیا۔اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کے کیس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا، جس میں وزارت نے کہا یہ غیر مقامی درخت ہے اور اس کی کٹائی جائز ہے۔جسٹس خادم حسین سومرو آج (جمعرات کو) مرکزی کیس کی سماعت کریں گے، جب کہ عدالت نے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی سے روک رکھا ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے تحریری جواب میں کہا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ درختوں کی کٹائی صرف پیپر ملبری تک محدود تھی، کچنار، سنبل، چیڑ اور سکھ چین سمیت دیگر انواع کے درختوں کو مارکنگ کر کے محفوظ رکھا گیا، سی ڈی اے نے درختوں کی کٹائی کے بعد متبادل جگہوں پر شجرکاری بھی کی۔ وزارت نے عدالت کو بتایا کہ اس صورت حال میں بھی درختوں کی کٹائی کے لیے پیشگی منظوری ضروری ہے،