یو اے ای ہمارا برادر ملک ،فنڈز کی واپسی کو تعلقات کیساتھ نہیں جوڑا جاسکتا:دفترخارجہ

اسلام آباد(آئی این پی ) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی  نے کہا ہے  امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی کوئی تاریخ تاحال طے نہیں کی گئی،   اس بارے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،پاکستان ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے ،پاکستان نے اوپن چیلنج قبول کیا اور متحارب ممالک میں مذاکرات کرائے،   21 گھنٹوں پر مبنی مذاکراتی عمل مجموعی طور پر تعمیری رہا، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہاہے، ہم  خطے میں امن کیلئے پر عزم ہیں۔ان خیالات کااظہار  ترجمان  دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کیا۔انہوں نے کہا  کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے انعقاد میں وزیر اعظم شہبازشریف نے بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی کاری کو سراہا جارہا ہے‘ترجمان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات سے متعلق کسی بھی قسم کی افواہوں کی تردید کرتے ہیں۔ یو اے ای ہمارا دوست اور برادر ملک ہے۔ فنڈز کی واپسی کو تعلقات کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا۔ امارات کی جانب سے مالی معاملات اس تنازع سے پہلے کے ہیں۔