برطانیہ مبینہ خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے
لندن(خصوصی رپورٹ )برطانیوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کامعاملہ اٹھا دیا۔پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ، لارڈ کولنز نے انسانی حقوق کے حوالے سے برطانوی حکومت کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا اورکہا کہ برطانیہ بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے