تمہیں سوئپر کی نوکری بھی نہیں ملی:کنگنا کی راکھی پر تنقید

ہماری عوامی سطح پر کردار کشی سے خود کو ذلیل اور دکھی محسوس کرنا اور ہر بات کی وضاحتیں دینا بند کرنا ہوگا
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے راکھی ساونت کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا تمہیں سوئپر کی نوکری بھی نہیں ملی۔بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے راکھی ساونت کے حالیہ متنازع تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، صرف یہی نہیں بلکہ زیادہ تر ناکام اور تلخ مزاج لوگ کامیاب خواتین کے کردار پر انگلی اٹھانے میں جلدی کرتے ہیں تاکہ اپنی حسد، ناکامی اور انا کو تسلی دے سکیں اور اسے درست ثابت کر سکیں۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایسے بار بار کیے جانے والے جان بوجھ کر حملوں کے سامنے خود کو کمزور سمجھنا چھوڑ دیں۔ ہمیں عوامی سطح پر کردار کشی سے خود کو ذلیل اور دکھی محسوس کرنا اور ہر بات کی وضاحتیں دینا بند کرنا ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ یہ کچھ حاصل کرنے کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، لیکن بدقسمتی سے کسی کو آپ سے کسی چیز کی ضرورت ہی نہیں۔ یاد رکھیں، آپ کی تمام مہربانیاں مل کر بھی آپ کو جھاڑو دینے والی کی نوکری تک نہیں دلا سکیں، کیونکہ اس کے لیے بھی کچھ معیار اور صلاحیت درکار ہوتی ہے۔ لہذا مطمئن رہیں، مہربانیاں کریں یا نہ کریں، آپ کہیں نہیں جانے والی ہیں، بیٹھیں، میری ریلیز دیکھیں اور روتے رہیں۔